اہم خبریں

مذاکرات،کل وفود اسلام آباد پہنچیں گے،جا نئے کون کون شامل ہو نگے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     ) امریکی وفد کی قیادت جے ڈی وینس کریں گے جبکہ ایرانی وفد کی قیادت باقر قالیباف اور عباس عراقچی کے سپرد ہوگی۔ دونوں وفود جمعرات کو اسلام آباد پہنچنے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ مذاکرات خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم پیش رفت تصور کیے جا رہے ہیں۔ سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ ان مذاکرات میں نہ صرف سیکیورٹی معاملات بلکہ خطے میں استحکام، توانائی راستوں اور باہمی تعلقات کے مستقبل پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

مزید پڑھیں :طے شدہ 2ہفتے جنگ بندی کا احترام کیا جائے، چند خلاف ورزیوں کی اطلاعات ہیں،وزیراعظم شہبازشریف

متعلقہ خبریں