اہم خبریں

طے شدہ 2ہفتے جنگ بندی کا احترام کیا جائے، چند خلاف ورزیوں کی اطلاعات ہیں،وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )وزیراعظم شہبازشریفنے ایکس پر پیغام میں کہا ہے کہ جنگ بندی کی چند خلاف ورزیوں کی اطلاعات ہیں۔ خلاف ورزیوں سے امن عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
طے شدہ 2ہفتے جنگ بندی کا احترام کیا جائے۔ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ تمام فریقین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی سے گریز کریں۔
تنازع کے پرامن حل کیلئے مذاکرات کو آگے بڑھایا جائے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی پرزور اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں :پی ایم ڈی سی کا بڑا فیصلہ ، ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں کمی کر دی

متعلقہ خبریں