اہم خبریں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے امریکہ اور ایران کی قیادت سے مسلسل رابطے رہے، جس کے نتیجے میں خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مدد ملی۔

وزیراعظم کے مطابق کابینہ اجلاس میں فیلڈ مارشل کی خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا گیا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جہاں اراکین نے ڈیسک بجا کر ان کی سفارتی اور عسکری کوششوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے سفارتی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور یہ کامیابی اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ ان کے مطابق حکومت، عسکری قیادت اور دیگر اداروں نے مل کر خطے میں امن قائم کرنے میں کردار ادا کیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ جنگ بندی کے نتیجے میں دنیا کو ایک بڑے بحران سے بچانے میں مدد ملی ہے اور اگر یہی کوششیں جاری رہیں تو مستقل امن کا راستہ بھی نکل سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قیادت نے دن رات محنت کر کے صورتحال کو بہتر بنانے میں کردار ادا کیا۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر جو عزت ملی ہے وہ اسی اتحاد اور مشترکہ حکمت عملی کا نتیجہ ہے، اور ملکی قیادت آئندہ بھی امن و استحکام کے لیے اسی جذبے کے ساتھ کام جاری رکھے گی۔

مزید پڑھیں :تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 25 اپریل کو ملک گیر جلسوں کے انعقاد کا اعلان کر دیا

متعلقہ خبریں