اہم خبریں

آج بروز اتوار 5 اپریل 2026 موسم کی تازہ ترین صورتحال

لاہور(اے بی این نیوز) محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔
موسمیاتی ماہرین نے پنجاب اور اسلام آباد میں 6 سے 9 اپریل کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جن میں راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور شیخوپورہ شامل ہیں۔

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 5 اپریل کی شام بلوچستان کے مغربی اضلاع میں داخل ہوگا، جو 9 اپریل تک بالائی علاقوں میں اثر انداز رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے علاقوں پنجگور، گوادر، پسنی، تربت، خضدار، قلات، کوئٹہ اور ژوب میں 5 سے 7 اپریل کے دوران بارش متوقع ہے، جبکہ بارکھان، لسبیلہ، کوہلو اور نصیر آباد سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سندھ کے علاقوں سکھر، لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد اور شکارپور میں 6 اپریل کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان کے اضلاع استور، اسکردو، گلگت، ہنزہ، نگر اور غذر میں بارش کے ساتھ پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے، جبکہ آزاد کشمیر کے علاقوں باغ، راولاکوٹ اور وادی نیلم میں بھی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: ایران میں گرنے والے طیارے کے دوسرے پائلٹ کو بحفاظت ریسکیو کرلیا،ٹرمپ

متعلقہ خبریں