تہران (اے بی این نیوز) پاسداران انقلاب نے امریکی طیارے کو مار گرانے کی ویڈیو جاری کی ہے۔
امریکی طیارے کو مار گرائے جانے کے بعد ایک بیان میں پاسداران انقلاب نے کہا کہ آج کا دن امریکہ کے لیے سیاہ دن ہے، جس نے نئے، جدید ترین فضائی دفاعی نظام کے ساتھ 2 طیارے، 5 ڈرون اور 2 کروز میزائلوں کو تباہ کیا۔
پاسداران انقلاب کے مطابق ایسی اطلاعات ہیں کہ ایک عملہ جہاز سے بحفاظت باہر نہیں نکل سکا اور ایرانی فضائی دفاع کے ہیروز نے ایرانی سرحدوں کو دشمن کے لیے خطرناک بنا دیا ہے۔
اس کے ساتھ ایرانی خبر رساں ایجنسی نے امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے گرائے جانے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں امریکی طیارے کو تباہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
These days, you see these scenes a lot.
You are not watching a repeated movie.
It’s the American fighter jets that are being shot down one by one.
It was a A-10 Jet this time. pic.twitter.com/OAnUaaXK1V— Iran Embassy SA (@IraninSA) April 3, 2026
مزید پڑھیں:ایرانی ڈرون حملہ، اسرائیلی جہاز مار گرایا گیا،خطے میں ہلچل















