اسلام آباد (اے بی این نیو ز)آزاد کشمیر کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کے پیش نظر پاکستان پیپلز پارٹی نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اہم اجلاس آج رات 8 بجے زرداری ہاؤس میں ہوگا، جس کی صدارت صدر مملکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور سمیت پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور دیگر اہم رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔ اس موقع پر موجودہ سیاسی حالات، آئندہ لائحہ عمل اور پارٹی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات سے متعلق مشاورت بھی متوقع ہے، جبکہ پارٹی کی تنظیمی صورتحال اور سیاسی پوزیشن کو مضبوط بنانے کے اقدامات زیر بحث آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر الیکشن کمیشن میں پارٹی رجسٹریشن کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ،9 اپریل کو لیاقت باغ میں جلسے کا اعلان کر دیا















