لندن (اے بی این نیوز)ایران پر مسلط جنگ کے سبب دنیا بھر میں بڑھتی مہنگائی کا مقابلہ کرنے کے لیے برطانیہ میں شہریوں کی تنخواہوں میں اضافے، توانائی بلوں میں کمی اور مستحق افراد کی مدد کے پروگرام کا آج سے اطلاق کردیا گیا ہے، وزیراعظم اسٹارمر نے کہا کہ انکی کوشش ہے کہ آبنائے ہرمز کھلوائی جائے کیونکہ اسی سے چیزوں کی قیمت کم کی جاسکتی ہیں۔
برطانیہ کے وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے توانائی، انشورنس اور شپنگ کمپنیوں کے عہدیداروں سے ملاقات کی جس کے بعد کوابرا میٹنگ منعقد کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔
اسٹارمر حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ نیشنل لیونگ ویج بارہ اعشاریہ سات ایک پاونڈ کی جارہی ہے، اسطرح چوبیس لاکھ ملازمین کو نو سو پاونڈ اضافی ملیں گے، جبکہ کم سے کم تنخواہ دس اعشاریہ آٹھ پانچ کی جارہی ہے اسطرح دو لاکھ نوجوان ملازمین کو پندرہ سو پاونڈ اضافی ملیں گے۔
انرجی بلز میں سالانہ اوسطا ایک سو سترہ پاونڈ کمی کی جارہی ہے، جس کا اطلاق جون تک ہوگا، ادویات کی قیمتوں کو منجمد کردیا گیا ہے۔
وزیراعظم اسٹارمر نے کہا کہ ایران جنگ کی وجہ سے عوام فکر مند ہیں تاہم وہ کوشش کررہے ہیں کہ قیمتوں میں کمی لائی جائے۔
مزید پڑھیں: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی،عالمی منڈ ی میں خام تیل مزید مہنگا















