کرا چی ( اے بی این نیوز ) سندھ میں تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آیا ہے جہاں صوبائی حکومت نے کل سے تمام سرکاری اور نجی جامعات کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد طلبہ کے تعلیمی نقصان کا ازالہ اور تعلیمی نظام کو دوبارہ معمول پر لانا ہے۔صوبائی وزیر جامعات محمد اسماعیل راہو نے اپنے بیان میں کہا کہ طلبہ کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، اور کل سے صوبے بھر میں تمام یونیورسٹیز میں تعلیمی سرگرمیاں باقاعدہ طور پر شروع ہو جائیں گی۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام وائس چانسلرز فوری طور پر ضروری انتظامات مکمل کریں تاکہ کلاسز، امتحانات اور دیگر تعلیمی امور بغیر کسی رکاوٹ کے بحال کیے جا سکیں۔ حکومت کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ جامعات میں نظم و ضبط اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔حکام کے مطابق اس فیصلے سے طلبہ، اساتذہ اور والدین کو ریلیف ملے گا، جبکہ تعلیمی شیڈول کو بھی بروقت مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔ ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ تعلیمی تسلسل برقرار رکھنا موجودہ حالات میں نہایت ضروری ہے تاکہ طلبہ کا مستقبل متاثر نہ ہو۔
مزید پڑھیں :سونا اپ ڈیٹ،جا نئے فی تولہ قیمت















