واشنگٹن (اے بی این نیوز)امریکی انسدادِ دہشتگردی مرکز کے مستعفی ڈائریکٹر جو کینٹ نے امریکی عوام سے ایران میں زمینی فوجی کارروائی رکوانے کی اپیل کردی۔
ایک بیان میں سابق ڈائریکٹر جو کینٹ کا کہنا تھا کہ کہ مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نےکہا وہ ٹرمپ سے کہتےہیں خلیجی خطے میں جاری جنگ کو ان کے علاوہ کوئی نہیں روک سکتا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کو ایران میں زمینی افواج بھیجنے سے روکا جائے۔
سابق ڈائریکٹر جو کینٹ نے امریکی عوام سے وائٹ ہاؤس اور کانگریس نمائندوں کو فون کرکے ایران میں زمینی فوجی کارروائی رکوانے کی اپیل کی۔
اس کیلئے جو کینٹ نے وائٹ ہاؤس اور امریکی کانگریس کے فون نمبر بھی جاری کردیے۔
مزید پڑھیں: امریکا کا ایران پر حملہ،ٹرمپ نے تباہی کی ویڈیو شیئر کردی















