اہم خبریں

اسلام آباد میں اہم سفارتی سرگرمیاں، سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     )اسلام آباد میں اہم سفارتی سرگرمیاں جاری ہیں جہاں سعودی عرب کے وزیر خارجہ سرکاری دورے کے دوران وزارت خارجہ پہنچے۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا، جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کا فیصلہ کیا گیا۔ سعودی وزیر خارجہ اس دورے پر اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں اور وہ مختلف اہم سفارتی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ چار فریقی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، جس میں علاقائی کشیدگی اور مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور کیا جائے گا، جبکہ اجلاس کی صدارت اسحاق ڈار کریں گے۔

دورانِ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی امور پر قریبی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب خطے میں امن، استحکام اور مؤثر سفارت کاری کے لیے مسلسل رابطہ اور تعاون جاری رکھیں گے۔

قبل ازیں اسلام آباد آمد پر ایڈیشنل فارن سیکرٹری (مشرقِ وسطیٰ) نے سعودی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ سفارتی حلقوں کے مطابق یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات اور مشترکہ حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید پڑھیں :برطانیہ کا آبنائے ہر مز میں جہاز بھیجنے کا اعلان

متعلقہ خبریں