لاہور(اے بی این نیوز)لاہور(اے بی این نیوز) لیڈی ولنگڈن ہسپتال لاہور بدانتظامی کاشکارہوگیاجہاں سکیورٹی گارڈ نے آپریشن تھیٹر میں خاتون کوخود انجیکشن لگا دیا۔
ایک وائرل ویڈیو میں دکھایا گیاہے کہ سکیورٹی گارڈ آپریشن تھیٹر میں خاتون مریضہ کو لوکل اینستھیزیا لگا رہا تھا جبکہ یہ ویڈیو آپریشن تھیٹر کی دوسری وائرل ویڈیو ثابت ہوئی ،اس واقعے پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چار ڈاکٹرز اور ایک ہیڈ نرس کو معطل کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معطل ہونے والوں میں سینئر کنسلٹنٹ اینستھیزیا ڈاکٹر منیر، سینئر رجسٹرار اینستھیزیا ڈاکٹر رطابہ خالد، ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر منزہ ناہید، سینئر وومن میڈیکل افسر ڈاکٹر دریہ ارم اور ہیڈ نرس عظمی حسان شامل ہیں، اس کے علاوہ، پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی کے کنٹریکٹ کو بھی گارڈ کی اس حرکت کے بعد منسوخ کر دیا گیا ہے۔
یہ فوٹیج بھی لاہور کے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی ہے اور مریضہ کو اسپائنل اینستھیزیا انجکشن لگانے والا ڈاکٹر نہیں سیکیورٹی گارڈ ہے۔ pic.twitter.com/8KZpTKpYP9
— Muhammad Umair (@MohUmair87) March 28, 2026
واضح رہے کہ حال ہی میں لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں سی سیکشن آپریشن کے دوران مبینہ طور پر مریضوں کی ویڈیو بنانے کے واقعے کے بعد 4 لیڈی ڈاکٹرز کو معطل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ نے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ گائنی یونٹ ون کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو بنانا اخلاقیات کے منافی ہے اور مریض کے وقار کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔نوٹس میں مزید کہا گیا ہےکہ ملوث ڈاکٹرز کا طرز عمل مریض کی سیفٹی کے معیار اور طبی ماہرین پر اعتماد کے اصولوں کے منافی ہے۔
مزید پڑھیں: ایران کا ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤکے عالمی معاہدے سے علیحدگی پر غور















