اہم خبریں

میٹرو بس کے اوقات کار تبدیل

اسلام آباد(اے بی این نیوز) جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں میٹرو بس سروس کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے، جس کے تحت سروس کا اختتامی وقت رات 9 بجے مقرر کر دیا گیا ہے۔میٹرو انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ انتظامی وجوہات کے پیش نظر کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے سفری منصوبے نئے اوقات کے مطابق ترتیب دیں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سروس شیڈول میں یہ تبدیلی عارضی بھی ہو سکتی ہے اور صورتحال کے مطابق اوقات کار میں مزید ردوبدل کیا جا سکتا ہے۔انتظامیہ نے مسافروں کو تاکید کی ہے کہ وہ بروقت سفر مکمل کریں اور مقررہ وقت سے پہلے اسٹیشنز پر پہنچ جائیں تاکہ سروس سے مکمل فائدہ اٹھایا جا سکے۔

مزید پڑھیں :ایران کی بڑی کارروائی، امریکہ کو بھاری جانی ومالی نقصان

متعلقہ خبریں