اسلام آباد (اے بی این نیوز ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے اہم پیش رفت کی۔رپورٹس کے مطابق سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے اور ان کی ساکھ متاثر کرنے کے حوالے سے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
عدالت نے سماعت کے دوران سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔یہ سماعت سینئر سول جج عباس شاہ نے کی، جس کے دوران کیس کی آئندہ تاریخ بھی مقرر کی گئی۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیں :ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ جاری ،جا نئے وجہ















