ملتان(نیوذیسک)پاکستان سپر لیگ8کے افتتاحی میچ میں میں لاہورقلندرزنے سنسنی خیز مقابلے کے بعدملتان سلطانز کو1 رنز سے شکست دیدی،ملتان سلطانز 176رنز کے تعاقب میں 6 وکٹو ں پر174 رنز بناسکی،تفصیلات کے مطابق پیر کو ملتان سٹیڈیم میں کھلے جانے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 176 رنز کا ہدف دیا ،لاہور قلندرز کی اوپننگ جوڑی پہلے ہی میچ میں چل گئی، فخر زمان اور مرزا طاہر بیگ کی صورت میں اولین بیٹرز نے 61 رنز کی شراکت قائم کی۔طاہر بیگ 26 گیندوں پر 32 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے، انہوں نے اس دوران 5 چوکے لگائے، انہیں اکیل حسین نے پویلین کی راہ دکھائی۔فخر زمان نے 66 رنز کی باری کے دوران 5 چھکے اور 3 چوکے لگائے، انہیں اسامہ میر نے پویلین بھیجا۔لاہور قلندرز کی طرف سے شائے ہوپ نے 19 اور طلعت حسین نے 20 رنز بنا کر میدان چھوڑ گئے، آخری آوٹ ہونے والے بیٹر ڈیوڈ ویسا تھے جو صرف 5 رنز ہی بناسکے۔دفاعی چیمپئن کے سکندر رضا نے 14 گیندوں پر 19 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی۔ملتان سلطانز کی طرف سے احسان اللہ اور اسامہ میر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہنواز ڈھانی اور اکیل حسین نے لاہور قلندرز کے 1 ،1 کھلاڑی کو میدان سے واپسی کی راہ دکھائی۔















