اہم خبریں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عید کرم میں جوانوں کیساتھ منائی

کرم( اے بی این نیوز    )سید عاصم منیر نے عید کے موقع پر کرم کا دورہ کیا اور جوانوں کے ساتھ عید منائی، اس دوران انہوں نے عید نماز ادا کی اور پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ملک کے دفاع کے جذبے کو سراہا۔ انہوں نے آپریشن غضب للحق میں دہشتگرد نیٹ ورکس کے خلاف حاصل کامیابیوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ سرحد پار افغان پناہ گاہوں سے سرگرم دہشتگردوں کو پاکستان کا امن خراب نہیں کرنے دیا جائے گا، اور اس بات کا اعادہ کیا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہی قربانیوں اور افسران و جوانوں کے عزم کی بدولت ملک کو کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر وقت پُرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں :امریکہ کو مزید شکست، ایران کو پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کی اجازت دے دی

متعلقہ خبریں