اہم خبریں

امریکہ کا ایف 35 جنگی طیارہ نشانہ بنایا ہے،ایران کا دعویٰ

تہران ( اے بی این نیوز) جدید اسٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس ایف 35 جنگی طیارہ ایران کے خلاف ایک آپریشنل مشن سے واپسی پر مبینہ طور پر حملے کی زد میں آیا، جس کے بعد اسے فوری طور پر خطے میں قائم ایک امریکی فضائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ حکام کے مطابق طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا جبکہ پائلٹ بھی محفوظ رہا اور اس کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعے کو جنگ کے آغاز کے بعد ایک اہم موڑ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کیونکہ پہلی بار ایسا دعویٰ سامنے آیا ہے کہ ایرانی فورسز نے براہ راست کسی امریکی طیارے کو نشانہ بنایا۔ اس سے قبل دونوں اطراف کے درمیان حملے زیادہ تر زمینی اہداف اور تنصیبات تک محدود تھے۔

ایف 35 طیارہ دنیا کے جدید ترین اور مہنگے جنگی طیاروں میں شمار ہوتا ہے، جس کی مالیت کروڑوں ڈالرز میں ہے اور اسے ریڈار سے بچنے کی صلاحیت حاصل ہے۔ ایسے طیارے کو نشانہ بنائے جانے کی خبر نے عالمی دفاعی حلقوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔دوسری جانب امریکی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ابتدائی طور پر اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ طیارے نے ایران کے اوپر ایک مشن مکمل کیا تھا، تاہم حملے کی نوعیت اور ذمہ داران سے متعلق تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں۔
مزید پڑھیں :ڈبل چاند رات ہو گئی،خواتین کو خوشی دیدنی، بازاروں میں رش

متعلقہ خبریں