اہم خبریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، جا نئے کتنا ہوا

کراچی ( اے بی این نیوز     ) عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جس کی بڑی وجہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے ہیں۔ تجارتی رپورٹس کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت اب 98.2 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جبکہ برینٹ کروڈ کی قیمت 108 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے۔

ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں گزشتہ دنوں کے مقابلے میں دو اعشاریہ پانچ فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ برینٹ کروڈ میں پانچ فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس اضافہ کا اثر عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑ رہا ہے اور صارفین کے لیے ایندھن مہنگا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

قطری وزارت خارجہ نے ایران کی گیس اور تیل کی تنصیبات پر ہونے والے حملے کی سخت مذمت کی ہے اور کہا کہ یہ اقدام عالمی توانائی کی سلامتی اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل پاسداری کریں تاکہ توانائی کی فراہمی میں خلل نہ آئے۔

مزید پڑھیں :سعودی عرب، قطر ،ترکیہ کی درخواست،پاکستان کا بڑا اہم فیصلہ،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں