سوئٹزرلینڈ (اے بی این نیوز) فیڈریشن انٹرنیشنل ڈی فٹ بال ایسوسی ایشن (فیفا) نے ایران کے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
فیفا کے فیصلے کے اعلان کے بعد ایران کے وزیر کھیل نے فٹبال ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا عندیہ دیا ہے۔
فیفا ترجمان کے مطابق 2026 ورلڈ کپ کے میچز طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے، ہم میگا ایونٹ میں شامل تمام ٹیموں سے رابطے میں ہیں۔
فیفا کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم 6 دسمبر 2025 کو جاری ہونے والے ورلڈ کپ میچوں کے شیڈول کے مطابق فٹبال ٹیموں کے درمیان میچز کے انعقاد کے منتظر ہیں۔
اس سے قبل ایران فٹبال فیڈریشن نے فیفا سے ورلڈ کپ کے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
ایرانی فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج نے کہا تھا کہ ہمارے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔ جب ڈونلڈ ٹرمپ خود کہہ رہے ہیں کہ ہمارا امریکا جانا درست نہیں تو ہم نہیں جائیں گے، اس لیے میچز کو امریکا سے میکسیکو منتقل کیا جائے۔
اس سے قبل امریکی صدر نے ماضی میں کہا تھا کہ ایرانی فٹبال ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے بہتر یہی ہے کہ وہ امریکا نہ آئیں۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل 11، پشاور زلمی نے اہم غیرملکی کھلاڑی سائن کر لیا















