اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) آپ نے دال کے کباب تو کئی مرتبہ کھائے ہو نگے مگر ااج ہم آپ کو بڑی زبردست طریقہ بتائیں گے،چلیں تیار ہو جائیں اس کے لئے ماش کی دال ، آدھی پیالی،مسور کی دال ، آدھی پیالی،مونگ کی دال,1 پیالی،چنے کی دال، 1 پیالی،گرم مصالحہ،پسا ہوا (آدھا چائے کا چمچ )،پیاز ، 1 عدد (کاٹ کر 4 ٹکڑے کر لیں)،ڈبل روٹی کا چورا،ہری مرچ ، 6 عدد،ہرا دھنیا ، آدھی گڈی،نمک،حسب ذائقہ،تیل،تلنے کے لئے،اب آپ تمام دالوں کو چن کر ابال لیں اور خشک کرلیں اور سارے اجزاء ڈال کر بلینڈر میں پیس کر مصالحہ تیار کرلیں۔ اس آمیزے سے کباب بنا لیں اور پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈبو کر ڈبل روٹی کا چورا لگا کر فرائی کرلیں۔ اور مہمانوں کی خدمت میں ان کو پیش کریں۔
