اہم خبریں

امریکی بحریہ کے جدید طیارہ بردار جنگی بیڑے کو آگ لگ گئی،وجہ جا نئے

تہران (اے بی این نیوز   )امریکی بحریہ کے جدید طیارہ بردار جنگی بیڑے جیراڈ فورڈ پر اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو فوجی زخمی ہو گئے۔ امریکی سینٹ کام کے مطابق آگ جہاز کے لانڈری روم میں لگی اور اسے فوری کارروائی کے بعد قابو میں لے لیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ کسی حملے یا بیرونی کارروائی کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک اندرونی تکنیکی مسئلہ معلوم ہوتی ہے۔ واقعے کے بعد جہاز پر موجود عملے نے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا اور زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

امریکی فوجی حکام کے مطابق زخمی ہونے والے دونوں اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔

مزید پڑھیں :بڑی خوشخبری، تیل آبنائے ہرمز کو بائی پاس کر کے پاکستان پہنچ گیا، مزید جہازوں کی آمد متوقع

متعلقہ خبریں