کراچی ( اے بی این نیوز )پورٹ قاسم میں تیل سے بھرے جہازوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ پورٹ قاسم حکام کے مطابق تین بڑے جہاز پہلے ہی پہنچ چکے ہیں اور چوتھا جہاز کل کراچی پہنچے گا۔
ذرائع کے مطابق ایم ٹو سپروس جہاز آج رات 55 ہزار میٹرک ٹن تیل کے ساتھ لنگر انداز ہوگا جبکہ ایم ٹی کلپر جہاز کل دوپہر 12 بجے 34 ہزار میٹرک ٹن تیل کے ساتھ پورٹ پر پہنچے گا۔ یہ تیل ملکی پٹرول سپلائی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
انڈسٹری ذرائع نے بتایا کہ یہ تیل آبنائے ہرمز کو بائی پاس کر کے پاکستان منگوایا گیا تاکہ سپلائی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔ پورٹ قاسم حکام کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں پٹرول کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے مزید جہازوں کی آمد متوقع ہے۔
مزید پڑھیں :ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر کے اوقات کار میں اہم تبدیلی،جا نئے تفصیل میں















