اہم خبریں

اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، تھانہ ہمک میں قتل کے 3 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسلام آباد پولیس نے تھانہ ہمک اور ہومی سائیڈ یونٹ کی مشترکہ کارروائی میں اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے ایک شخص کے قتل اور ایک خاتون کے زخمی ہونے کے واقعے میں ملوث 3 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔

گرفتار ملزمان میں عبد الرحمان، افضال اور عبدالمالک شامل ہیں۔ دوران لڑائی، ملزمان نے مقتول محمد امین کو تھانہ ہمک کی حدود میں فائرنگ کرکے قتل اور اس کی بیوی کو زخمی کیا تھا۔

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی سواں زون محمد خرم اشرف کی نگرانی میں خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ پولیس ٹیموں نے جدید تکنیکی اور سائنسی طریقوں سے تفتیش کر کے واقعے میں ملوث اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا۔

ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر عدالت میں پیش کر کے قانونی کارروائی کے ذریعے قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔

مزید پڑھیں۔سابق ایم این اے نیازاحمد جھکڑ انتقال کرگئے

متعلقہ خبریں