اہم خبریں

سابق ایم این اے نیازاحمد جھکڑ انتقال کرگئے

لیہ(اے بی این نیوز )لیہ میں سابق ممبر قومی اسمبلی اور رہنما تحریک انصاف ملک نیازاحمد جھکڑ انتقال کرگئے۔ سابق ایم این اے ملک نیاز احمد جکھڑ موجودہ ایم این اے اویس حیدر جکھڑ کے والد ہیں۔

ملک نیاز احمد جکھڑ مختلف ادوار میں قومی اسمبلی کے رکن رہے اور کئی سیاسی جماعتوں سے وابستہ رہے 4 بار جیتے 4 بار شکست کا سامنا ہوا۔

ملک نیاز احمد جکھڑ نے اپنے سیاسی کیریئر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ وابستہ رہے، آخری بار 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی پہنچے تھے۔

مزید پڑھیں۔پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا

متعلقہ خبریں