اہم خبریں

پسنی میں گھر پر دستی بم حملے میں 5 مزدور زخمی

بلوچستان(اے بی این نیوز)بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں نامعلوم افراد کا ایک رہائشی کوارٹر پر دستی بم سے حملے میں 5 مزدور زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ پسنی کے وارڈ نمبر دو میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے گھر پر دستی بم پھینکا ۔ جس سے وہاں موجود 5 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے اور وہ علاقے میں پکوڑے اور سموسے فروخت کرتے ہیں ۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا

معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات شاہد رند نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ زخمی مزدوروں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ شاہد رند نے کہا کہ بلوچستان میں امن خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں۔ٹیم مینجمنٹ کے مشورے پر عملدرآمد، بابر اعظم کا نیشنل ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں