اہم خبریں

سونا ،چاندی اپ ڈیٹ،جا نئے فی تولہ قیمت کیا ہو گئی

کراچی ( اے بی این نیوز   )پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے سرمایہ کاروں اور زیورات خریدنے والوں کے لیے خبردار کرنے والی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔پاکستان میں فی تولہ سونا گزشتہ روز کے مقابلے میں 6,200 روپے مہنگا ہو کر 539,562 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 5,316 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 462,587 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں 62 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 5,168 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، جہاں فی تولہ 460 روپے کے اضافے کے بعد نئی قیمت 9,354 روپے ہو گئی ہے۔ سرمایہ کاروں کے مطابق عالمی طلب میں اضافہ اور کرنسی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے سونا اور چاندی مہنگے ہوئے ہیں۔

پاکستان میں مختلف معیار کے سونے کے نرخاس طرح ہیں کہ 22 قیراط سونا: تقریباً 539,562 روپے فی تولہ، 21 قیراط سونا: تقریباً 514,400 روپے فی تولہ، 18 قیراط سونا: تقریباً 440,100 روپے فی تولہ، عالمی منڈی میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور مقامی مارکیٹ میں ڈیمانڈ کے اثرات مستقبل میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ متاثر کر سکتے ہیں، اس لیے سرمایہ کاروں اور زیورات کے خریداروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں :اعتزاز احسن ان ایکشن،ملک کے اہم ترین کیس میں وکالت نامہ جمع کرا نے کی درخواست، جا نئے تفصیل

متعلقہ خبریں