اہم خبریں

تعلیمی اداروں میں 16 مارچ سے 31مارچ تک چھٹیوں کا اعلان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )اسلام آباد میں تعلیمی سرگرمیوں کو عارضی طور پر بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں اسکولوں، کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں کو 16 مارچ سے 31 مارچ تک بند رکھا جائے گا۔

محکمہ تعلیم کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کے باوجود امتحانات سے متعلق تمام سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ طلبہ کے پرچوں کا انعقاد، اسسمنٹ کا عمل اور نتائج کی تیاری کسی بھی صورت متاثر نہیں ہوگی۔ اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ امتحانی نظام میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔

اعلامیے کے مطابق بی ایس پروگرامز کی کلاسز فوری طور پر آن لائن موڈ پر منتقل کر دی جائیں گی تاکہ طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں جاری رہ سکیں۔ اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ طلبہ کی پڑھائی متاثر نہ ہو اور وہ گھر بیٹھے اپنی کلاسز میں شرکت کر سکیں۔نوٹیفکیشن میں تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ انتظامی امور کے لیے محدود عملہ برقرار رکھیں۔ اس مقصد کے تحت تقریباً 50 فیصد انتظامی عملے کو ورک فرام ہوم کی سہولت دی جائے گی جبکہ باقی عملہ ضروری معاملات کی نگرانی کے لیے دستیاب رہے گا۔

مزید پڑھیں :طیب اردوان کا اسرائیل کیخلاف بڑا بیان،صہیونیوں کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا

متعلقہ خبریں