اہم خبریں

ایران نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیئے،امریکہ کا اربوں کا نقصان،فضائی دفاع کمزور کر دیا،امریکی میڈیا چیخ اٹھا

واشنگٹن (اے بی این نیوز  ) امریکی میڈیا نے ایران اسرائیل جنگ کے دوران ایران کی عسکری کارروائیوں سے متعلق نئی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں کئی اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے خلیج فارس میں موجود امریکی اتحادیوں کے جدید دفاعی نظاموں کو نشانہ بنایا اور جنگ کے ابتدائی مرحلے میں ہی اہم ریڈار سسٹمز کو نقصان پہنچایا۔

امریکی ٹی وی سی این این کی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ ایران نے جنگ کے آغاز میں اردن میں نصب جدید تھاڈ سسٹم کے ریڈار کو تباہ کر دیا تھا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں بھی دو مختلف مقامات پر تھاڈ ریڈار کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق چونکہ ایک ریڈار عمارت کے اندر نصب تھا اس لیے نقصان کی مکمل نوعیت کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ ماہرین کے مطابق ایک تھاڈ دفاعی نظام کی قیمت تقریباً 50 کروڑ ڈالر تک ہو سکتی ہے۔

اسی دوران قطر میں نصب ایک ارلی وارننگ ریڈار بھی ایرانی حملے کا نشانہ بنا جس کے بعد خطے میں دفاعی نظام پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران نے کمیونیکیشن سسٹمز، ریڈار اور جاسوسی آلات کو نشانہ بنا کر مخالفین کے فضائی دفاع کو کمزور کرنے کی حکمت عملی اپنائی۔

دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی نے کہا ہے کہ ایران طویل جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور جلد ایسے نئے اسٹریٹیجک ہتھیار متعارف کرائے جائیں گے جو اب تک استعمال نہیں کیے گئے۔

مزید پڑھیں :پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج

متعلقہ خبریں