اہم خبریں

موٹر سائیکل پر ایم ٹیگ لگانے کا معاملہ، عدالت کا سات دن میں حکام سے جواب طلب

اسلام آباد(اے بی این نیوز) اسلام ااباد ہائیکورٹ نے موٹر سائیکل پر ایم ٹیگ لگانے کے انتظامی حکم کے خلاف کیس میں سات دن میں حکام سے جواب طلب کر لیا۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ ایم ٹیگ لگانے کے عمل کو فوری روکا جائے تاہم ابھی تک عدالت سے فوری حکم امتناع نہیں مل سکا۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا ہے کہ ایم ٹیگ تو اسی لئے لگوایا جا رہا ہے تاکہ موٹر وہیکل کا پتہ چل سکے ، یہ آپ کے لئے ہی کیا جا رہا ہے تاکہ موٹروہیکل کو رجسٹر کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کا پالیسی کا معاملہ ہے جس کے جواب پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا انتظامی حکم کو قانون میکنزم میں ہونا ضروری ہے ایم ٹیگ کے باعث لوگوں کو بہت زیادہ پریشانی ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں۔مریم نواز راشن کارڈ: 10 ہزار وصول کرنے کا طریقہ

متعلقہ خبریں