اہم خبریں

دو چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

کراچی(اے بی این نیوز)0وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کے لیے 2 چھٹیوں کا اعلان کردیا۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہندو برادری کے لیے 3 اور 4 مارچ کی چھٹی کی منظوری دے دی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دو چھٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہندو کیلنڈر کے مطابق ہولی کا تہوار ہر سال موسم سرما کے آخری پورے چاند کے موقع پر منایا جاتا ہے۔ روایتی طور پر یہ تہوار شمالی بھارت کے مختلف علاقوں میں منایا جاتا ہے لیکن یہ عوامی سطح پر مشہور پورے ملک میں ہے۔

مزید پڑھیں۔عیدالفطر سے قبل تنخواہوں اور پنشن کی پیشگی ادائیگی کا اعلان

متعلقہ خبریں