برطانیہ(اے بی این نیوز)برطانیہ نے امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دےدی۔
برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمرکاکہناہے کہ امریکا نے فوجی اڈوں کے استعمال کیلئے اجازت طلب کی تھی جس پرایران کیخلاف دفاعی کارروائیوں کیلئے برطانوی فوجی اڈوں کے استعمال کی اجازت دیدی۔
برطانوی وزیر اعظم اسٹارمرکامزیدکہناہے کہ فیصلہ ایران کو خطے میں میزائل داغنے سے روکنے کیلئے کیا ہے،اس فیصلے کا مقصد برطانوی شہریوں کی زندگی کو محفوظ بنانا ہے۔
کیئر اسٹارمرکے مطابق خلیجی پارٹنرز دفاعی تعاون کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں۔ایران اسرائیل جنگ، بھارتی اداکارہ دبئی ائیرپورٹ پر پھنس گئیں















