چنائی (نیوزڈیسک)پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر 21ویں ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔اتوار کو بھارت کے شہر چنائی میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 0-2سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان کے نورزمان نے بھارت کے کرشنا مشرا کو 12/10، 9/11، 13/11اور 9-11سے شکست دی ۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ 35منٹ تک جاری رہا۔دوسرے میچ میں پاکستان کے محمدحمزہ خان نے بھارت کے پارتھ ا مبانی کو 11/7، 11/5اور 11/4سے ہرا کر کامیابی حاصل کی ۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان میچ 20منٹ تک جاری رہا ۔واضح رہے ایونٹ 8سے 12فروری تک چنائی میں جاری رہا۔















