اہم خبریں

زلزلے کے جھٹکے، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر

قلات (اے بی این نیوز) بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکوں کے حوالے سے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز قلات سے 45 کلومیٹر جنوب میں تھا جب کہ اس کی گہرائی 11 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں‌:شدید لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 7 افراد جان سے گئے

متعلقہ خبریں