اہم خبریں

چاند دیکھنے کا اجلاس آج منعقد،پہلے روزہ کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

ریاض (  اے بی این نیوز   )سعودی عرب میں رمضان المبارک کے آغاز کے لیے چاند دیکھنے کا اجلاس آج ریاض میں منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس میں مساجد، کمیٹیوں اور فلکیاتی ٹیموں کے اراکین شرکت کریں گے تاکہ رمضان کے پہلے روز کے تعین کے حوالے سے فیصلہ کیا جا سکے۔

سعودی فلکیاتی تنظیم کے مطابق رمضان المبارک کا پہلا روز ممکنہ طور پر 18 فروری کو ہو سکتا ہے۔ تاہم اگر چاند دیکھنے میں دشواری پیش آئی یا فلکیاتی بنیادوں پر چاند کی رویت ممکن نہ ہوئی تو سعودی عرب میں رمضان کا آغاز 19 فروری سے ہوگا۔اجلاس میں تمام متعلقہ حکام کی شرکت کے بعد باقاعدہ اعلان جاری کیا جائے گا تاکہ عوام کو رمضان کے روزے شروع کرنے کی درست تاریخ سے آگاہ کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی نے احتجاج کا نیا طریقہ متعارف کرا دیا، حکومت اور انتظامیہ کو چکرا کر رکھ دیا،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں