اہم خبریں

عمران خان کا معائنہ کرنے کی اجازت دی جائے اس سے پہلے کو ئی حتمی رائے نہیں دے سکتا، ڈاکٹر عاصم یوسف

لاہور (اے بی این نیوز    ) ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا ہے کہ جب تک وہ خود عمران خان کا معائنہ نہیں کر لیتے، حتمی رائے دینا ممکن نہیں۔ڈاکٹر عاصم یوسف نے بتایا کہ گزشتہ شب تقریباً پونے 10 بجے انہوں نے اسلام آباد میں موجود میڈیکل ٹیم کے ساتھ تقریباً 40 منٹ کی تفصیلی بات چیت کی، جس میں عمران خان کی صحت کے امور زیر بحث آئے۔ اس موقع پر لاہور سے ڈاکٹر خرم اعظم بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

اسلام آباد کے ڈاکٹروں کے مطابق عمران خان کی طبیعت میں نمایاں بہتری آئی ہے، لیکن ڈاکٹر عاصم یوسف نے واضح کیا کہ وہ اس رپورٹ کو مکمل طور پر قبول یا مسترد نہیں کر سکتے۔ انہوں نے درخواست کی کہ انہیں براہ راست عمران خان کا معائنہ کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ ذاتی طور پر صحت کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لے سکیں۔

مزید پڑھیں :ملاقات کے لیے گیا تھا لیکن میں  ڈاکٹر تو نہیں، سیاسی رہنما کی حیثیت سے موجود تھا، علامہ راجہ ناصر عباس

متعلقہ خبریں