اہم خبریں

عمران خان کی آنکھ تقریباً 95 فیصد تک بہتر ہو چکی ہے،محمود خان اچکزئی کا دعویٰ

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )محمود خان اچکزئی نے ڈاکٹرز سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں بریفنگ میں آگاہ کیا گیا کہ عمران خان کی بینائی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ پہلے دیوار پر لگی گھڑی واضح نظر نہیں آ رہی تھی، تاہم چیک اپ کے بعد انہیں گھڑی کی سوئیاں نظر آنا شروع ہو گئی ہیں۔

محمود خان اچکزئی نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی آنکھ تقریباً 95 فیصد تک بہتر ہو چکی ہے اور ان کی آنکھیں محفوظ ہیں۔ ان کی گفتگو پر ارکانِ اسمبلی نے الحمدللہ اور ماشاءاللہ کہہ کر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں :عمران خان کی میڈیکل بورڈ رپورٹ منظرِ عام پر آ گئی ،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں