اہم خبریں

سونا اپ ڈیٹ،چاندی کی قیمت بھی جا نئے

کراچی (اے بی این نیوز )سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، چاندی سستی ہو گئی۔ عالمی اور مقامی منڈیوں میں آج سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ چاندی کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 70 ڈالر اضافے کے بعد 5 ہزار 42 ڈالر تک پہنچ گئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی مرتب ہوئے۔

ملک کے صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 7 ہزار روپے اضافے کے ساتھ 5 لاکھ 26 ہزار 962 روپے ہو گئی، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار ایک روپے بڑھ کر 4 لاکھ 51 ہزار 784 روپے کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب سونے کے برعکس چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 105 روپے کم ہو کر 8 ہزار 219 روپے ہو گئی، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 90 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 46 روپے پر آ گئی۔

مزید پڑھیں :پاکستان تحریک انصاف کا بڑھتا احتجاج، وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون کوسیل کر دیا گیا

متعلقہ خبریں