اہم خبریں

عمران خان نے بیٹوں سے کہاان کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی ہے، نعیم حیدر پنجوتھہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز) رہنما پی ٹی آئی نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا کہ عمران خان کا علاج ذاتی معالجین کی زیر نگرانی کرایاجائے، علاج میں کوئی پیش رفت نہ آنے کی وجہ سے احتجاج میں شدت آرہی ہے احتجاج جاری ،مطالبات نہ پورے ہونے کی صورت میں دھرنے بڑھتے جا رہے ہیں، لوگ مختلف علاقوں میں احتجاج کر رہےہیں دائرکار بڑھتا جارہا ہے ۔اے بی این کے پروگرام تجزیہ سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا کہ عمران خان کی صحت بگڑتی جا رہی ہے علاج مناسب نہیں کیا جارہا،سپریم کورٹ کے حکم پر عمران خان کی بچوں سے بات چیت کرائی گئی ،کچھ لوگ عمران خان کے نام ،ٹوئٹس اور تصاویر سے بہت خوفزدہ ہیں ،عمران خان نے بیٹوں سے کہاان کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی ہے ۔
تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی صحت مسلسل بگڑتی جا رہی ہے اور انہیں مناسب علاج فراہم نہیں کیا جا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی کا علاج ذاتی معالجین کی زیر نگرانی ہونا چاہیے تاکہ طبی سہولیات بروقت اور مؤثر انداز میں میسر ہوں۔نعیم حیدر پنجوتھہ کے مطابق علاج میں پیش رفت نہ ہونے کی وجہ سے احتجاج میں شدت آ رہی ہے اور مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں دھرنے بڑھتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لوگ مختلف علاقوں میں احتجاج کر رہے ہیں اور اس احتجاج کا دائرہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی کے بیٹوں سے رابطے کے حوالے سے بھی بات ہوئی اور انہیں فون پر تقریباً 20 منٹ گفتگو کرائی گئی۔ نعیم حیدر پنجوتھہ نے بتایا کہ کچھ لوگ بانی کے نام، تصاویر اور ٹویٹس سے خوفزدہ ہیں، اور سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ہی بانی کی بچوں سے بات کرائی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی نے بیٹوں سے کہا کہ ان کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی ہے، تاہم انہوں نے بچوں کو ہمت اور حوصلہ دینے کے لیے کہا کہ پرامن اور ثابت قدم رہیں اور اللہ پر بھروسہ رکھیں۔

مزید پڑھیں :عمران خان کا علاج،سابق کر کٹرز میدان میں آگئے،جا نئے کیا مطالبات کئے

متعلقہ خبریں