اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعظم کا 38ارب روپے کے رمضان پیکیج کاافتتاح،13ہزار روپے فی حقدار خاندان فراہم کئے جائیں گے، پہلے سے زیر کفالت ایک کروڑ خاندانوں کیلئے بھی 10 ارب روپے کی خطیر رقم مختص،تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ایک کروڑ 21 لاکھ خاندانوں میں رقوم بلا تفریق تقسیم کی جائیں گی،رمضان پیکیج سے مستفید ہونے والے افراد کا مجموعی حجم 6 کروڑ ہو جائے گا،مستحق خاندانوں کو بینک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے ادائیگیاں کی جائیں گی،وفاقی وزراء پر مشتمل اعلیٰ سطحی کمیٹی رمضان پیکیج کے تمام مراحل کی نگرانی کرے گی،عوام کی سہولت کیلئے ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں :ٹی 20 ورلڈکپ: آئرلینڈ نے عمان کو 96 رنز سے شکست دیدی















