اسلام آباد(اے بی این نیوز)سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ چند روز سے جاری ہے۔آج سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا اور سونے کے نرخوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا۔
گزشتہ روز سونے کے فی تولہ نرخ میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا تھا، آج سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 28 ہزار 562 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
دس گرام سونا گزشتہ روز 1972 روپے مہنگا ہوا تھا آج دس گرام سونے کے نرخ 4 لاکھ 53 ہزار 156روپے ہیں۔
مزید پڑھیں۔پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ن لیگ میں شامل















