اہم خبریں

گلگت بلتستان میں پولیس سٹیشن CTD کو باضابطہ قائم کرکے فعال بنا دیا گیا

گلگت(اے بی این نیوز)وفاقی وزیر داخلہ کے حکم کی روشنی میں گلگت بلتستان میں پولیس سٹیشن CTD کو باضابطہ قائم کرکے فعال بنا دیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان

پولیس ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی ابتدائی طور پر دو سو افسران اور عملے کے ساتھ عملی کام کا آغاز کر چکا ہے جبکہ 600 پوسٹوں پر بھرتیوں کا عمل رواں سال کے دوران مکمل کرلیا جائیگا۔ موجودہ CTDکی بنیادی تربیت اور استعداد کار میں اضافے کیلئے پنجاب اور KPسے مدد لی جائیگی۔

گلگت۔ ایس ایس پی تنویرالحسن CTD گلگت بلتستان کی سربراہی کریں گے۔ دہشت گردی سے متعلق اب تک کے تمام FIRs تھانہ CTD کو منتقل کر دیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:ممبئی اور کولمبو کے ائیر ٹکٹ میں اضافہ ہوگیا

متعلقہ خبریں