ماسکو (اے بی این نیوز)روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں عالمی اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
روسی صدارتی دفتر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور سیاسی، تجارتی، معاشی اور انسانی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ گفتگو کے دوران توانائی کے شعبے میں شراکت داری پر بھی زور دیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے تیل کی عالمی منڈی میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے اوپیک پلس فریم ورک کے تحت قریبی اور مشترکہ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مزید پڑھیں:فتنہ الہندوستان کے 197 دہشتگرد جہنم رسید کر دیئے گئے















