لاہور (اے بی این نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، راؤ عبدالکریم کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت اہم انتظامی تبدیلیوں پر غور کر رہی ہے، جس کے تحت موجودہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو ڈی جی ایف آئی اے بنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عثمان انور کی جگہ راؤ عبدالکریم کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ راؤ عبدالکریم کو آئی جی پنجاب پولیس تعینات کرنے کے لیے وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری مانگی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد راؤ عبدالکریم کو آئی جی پنجاب پولیس تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن رات گئے جاری کر دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:حکومت کا محمود خان اچکزئی کے خلاف سخت اقدام















