اہم خبریں

حکومت کا محمود خان اچکزئی کے خلاف سخت اقدام

اسلام آباد (اے بی این نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی تقریر کو یوٹیوب چینل پر لائیو نشر ہونے سے روک دیا گیا اور ارکان کو موبائل فونز پر تقریر ریکارڈ کرنے کی اجازت بھی نہیں ملی۔

بلوچستان کی صورتحال پر قومی اسمبلی میں ہونے والی بحث کے دوران اپوزیشن لیڈر نے حکومت پر شدید تنقید کی اور حملہ آوروں کی آزادانہ کارروائی پر سوالات اٹھائے۔ تاہم اچانک ان کی تقریر کو یوٹیوب پر لائیو نشر ہونے سے روک دیا گیا جبکہ پریس لاؤنج میں بھی تقریر کی آواز غائب کر دی گئی۔

اس اقدام پر اپوزیشن ارکان نے کھڑے ہو کر شدید احتجاج کیا اور اسپیکر سے مطالبہ کیا کہ اپوزیشن لیڈر کی تقریر لائیو دکھائی جائے۔ اسی دوران پی ٹی آئی کے رکن داور کنڈی نے محمود خان اچکزئی کی تقریر کو موبائل پر ریکارڈ کرنے کی کوشش کی، لیکن انہیں بھی روک دیا گیا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ “اگر میری تقریر نہیں دکھاتے تو نہ دکھائیں، لیکن مجھے ریکارڈ کے لیے اپنی بات کرنے دیں۔” بعد ازاں انہوں نے اپنی تقریر جاری رکھی اور بلوچستان میں حملے کو حکومت کی ناکامی قرار دیا۔
مزید پڑھیں‌:چینی میزائل PL-17 کی پہلی جھلک سامنے آگئی

متعلقہ خبریں