اہم خبریں

سہیل آفریدی کی وفاقی حکومت پر کڑی تنقید

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کسی کے کہنے پر فیصلے کرتی ہے۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو وفاق سے حقوق نہیں مل رہے، صوبے کے عوام کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، وفاق میں ہماری حکومت تھی، وفاقی حکومت کسی کے کہنے پر فیصلے کرتی ہے۔

سہیل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع ہے جب قبائلی اضلاع سے کوئی وزیر اعلیٰ آیا ہے، دوسرے صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے لیے جہاز منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے وزرائے اعلیٰ کی تعریفوں سے پل بنتے ہیں، یہ فرق مجھ سے نہیں صوبے کے ساتھ ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے یہ بھی کہا کہ قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کا حصہ چاروں صوبوں میں تقسیم نہیں کیا جا رہا، قبائلی اضلاع کو صرف انتظامی حصے میں شامل کیا گیا، مالیاتی حصہ نہیں۔
مزید پڑھیں‌:افغان حکومت کا پاکستان سےمتعلق اہم فیصلہ

متعلقہ خبریں