اہم خبریں

ملک بھر میں آج پھر سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

کراچی(اے بی این نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3400 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4لاکھ 69 ہزار562 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2915 روپے اضافے سے 4لاکھ 2 ہزار 573 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 34 ڈالر اضافے سے 4472 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید پڑھیں۔رمضان پیکج کی فراہمی ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے ہوگی، وزیراعظم

متعلقہ خبریں