اہم خبریں

بابراعظم کی شاندارففٹی:سڈنی سکسرزنےمیلبرن رینی گیڈز کو شکست دیدی

دبئی(اے بی این نیوز) بگ بیش لیگ میں بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سڈنی سکسرز نے میلبرن رینی گیڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

میچ میں بابر اعظم نے ذمہ دارانہ اور میچ وننگ اننگز کھیلتے ہوئے 46 گیندوں پر 58 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے، جبکہ جوئل ڈیوس 34 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔

اس سے قبل میلبرن رینی گیڈز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔ میلبرن کی جانب سے جوش براؤن نے 43، حسان خان نے 39 اور جیک فریزر نے 38 رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں، تاہم وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کی عمدہ کارکردگی کی بدولت ہدف بآسانی حاصل کر کے اہم کامیابی اپنے نام کر لی۔

مزید پڑھیں۔ایزی پیسہ کی اپنے صارفین کیلئے دھماکے دار آفر

متعلقہ خبریں