اہم خبریں

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل کل سے شروع

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں ایک اہم مرحلہ کل سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل صبح 9:30 بجے باقاعدہ طور پر شروع ہوگا۔

الیکشن بورڈ کی جانب سے تمام امیدواروں کو طلب کرلیا گیا ہے۔ جاری نوٹس کے مطابق امیدواران اپنے تجویز کنندہ اور تائید کنندگان کے ہمراہ مقررہ وقت پر الیکشن بورڈ کے سامنے پیش ہوں۔ جانچ پڑتال کے دوران امیدواروں کی موجودگی کو لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ انتخابی عمل شفاف اور ضابطے کے مطابق مکمل کیا جا سکے۔

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2025 وکلا برادری کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتے ہیں۔ مختلف عہدوں پر انتخاب کے لیے مقابلہ دلچسپ ہونے کی توقع ہے، جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد حتمی امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔
ان انتخابات کو اسلام آباد کی قانونی برادری میں قیادت کے تعین کا ایک اہم مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے، جس پر وکلا کی بڑی تعداد کی توجہ مرکوز ہے۔

مزید پڑھیں :سڈنی، بھارت کو حملہ آور کی بھارتی شہریت کا علم تھا، جان بوجھ کر حقیقت چھپائی

متعلقہ خبریں