اہم خبریں

حجاب تنا زع،بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم نے بھی وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے لتے پتے لے کر رکھ دیئے،معافی مانگنے کا مطالبہ

ممبئی (اے بی این نیوز    )سابق بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو حجاب سے متعلق تنازع پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے باقاعدہ اور غیر مشروط معافی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ صرف ایک فرد کا نہیں بلکہ خواتین کے احترام اور وقار سے جڑا ہوا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں زائرہ وسیم نے کہا کہ کسی بھی عورت کی عزت اور وقار کو، خاص طور پر کسی عوامی مقام پر، کبھی معمولی نہیں سمجھا جانا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خواتین کے مذہبی اور ذاتی فیصلوں کا احترام ہر صورت لازم ہے۔

زائرہ وسیم کا کہنا تھا کہ طاقت یا عہدہ کسی کو یہ اختیار نہیں دیتا کہ وہ کسی عورت کے حجاب یا پردے میں مداخلت کرے۔ ان کے مطابق وزیر اعلیٰ جیسے عہدے پر فائز شخص سے زیادہ ذمہ دارانہ رویے کی توقع کی جاتی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ نتیش کمار متاثرہ خاتون ڈاکٹر سے غیر مشروط معافی مانگیں تاکہ یہ واضح پیغام جائے کہ خواتین کی عزت، مذہبی آزادی اور ذاتی حدود کا احترام ہر سطح پر ضروری ہے۔
مزید پڑھیں :علیمہ خان اڈیالہ جیل کے باہر کارکنوں کے ہمراہ دھرنا، ڈٹ گئیں،گرم کپڑے لائے ہیں واپس نہیں جا ئیں گے

متعلقہ خبریں