اسلام آباد(اے بی این نیوز)سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کیلئے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
سوئی گیس حکام کے مطابق دسمبر سے فروری تک پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 3 اوقات میں وقفے وقفے سے گیس میسر ہوگی۔ صارفین اسی دوران ناشتہ کھانا بناسکتے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق صبح ساڑھے 5سے ساڑھے 8 گیس آئے گی، دوپہرساڑھے 11 سے ڈیڑھ بجے تک گیس ملے گی۔ شام ساڑھے 5 سے ساڑھے 8 بجے تک گیس ملے گی۔
سوئی گیس حکام کے مطابق صنعی سیکٹر کےلئے لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی، سردیوں میں کئی گناگیس کی طلب بڑھ چکی ہے، سسٹم میں گیس موجود ہے، قلت کا سامنانہیں۔ گیس مہنگی ہے، صارفین بھی ضرورت کے مطابق استعمال کریں۔
مزید پڑھیں۔مسلم لیگ (ن) کے عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے















