اسلام آباد ( اے بی این نیوز )قومی اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد کل دوبارہ منعقد ہوگا جس کا باضابطہ ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ اجلاس کل شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔
ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں وقفہ سوالات کے ساتھ دو توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ قومی ادارہ برائے لوک اور روایتی ورثہ (لوک ورثہ) کا ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا جائے گا۔
قومی زرعی تجارت و غذائی تحفظ اتھارٹی بل بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ اجلاس کے دوران ارکان نکتہ اعتراض پر اظہارِ خیال بھی کریں گے۔
مزید پڑھیں :بنوں میں تھانہ احمد زئی پر نامعلوم افراد نے حملہ،ایڈیشنل ایس ایچ او زخمی















